Posts

Only one door of prayer

اس آستاں پہ جبیں رکھ کے پھر اٹھا نہ سکے ہم ایک در کے سوا سرکہیں جھکا نہ سکے دل غریب میں آکر سما گئے دیکھو وہی جو عرصۂ کونین میں سما نہ سکے ازل سے جو کہ ہیں محو بلندیٔ پرواز عروج پیکر خاکی کو وہ بھی پا نہ سکے عجب نہیں کہ وہاں اک قدم میں پہنچا ہوں جہاںکہ حضرت جبریل آپ جا نہ سکے طریق فقر میں کافر ہے وہ خدا کی قسم جو اپنی ہستیٔ موہوم کو مٹا نہ سکے اٹھایا ہے تو ہمیں نے بصد نیاز سعیدؔ وہ بارغم کہ فرشتے جسے اٹھا نہ سکے #DiwaneSaeed #DaiyeIslam #SheikhAbuSaeed
Recent posts