Skip to main content

Only one door of prayer

اس آستاں پہ جبیں رکھ کے پھر اٹھا نہ سکے
ہم ایک در کے سوا سرکہیں جھکا نہ سکے

دل غریب میں آکر سما گئے دیکھو
وہی جو عرصۂ کونین میں سما نہ سکے

ازل سے جو کہ ہیں محو بلندیٔ پرواز
عروج پیکر خاکی کو وہ بھی پا نہ سکے

عجب نہیں کہ وہاں اک قدم میں پہنچا ہوں
جہاںکہ حضرت جبریل آپ جا نہ سکے

طریق فقر میں کافر ہے وہ خدا کی قسم
جو اپنی ہستیٔ موہوم کو مٹا نہ سکے

اٹھایا ہے تو ہمیں نے بصد نیاز سعیدؔ
وہ بارغم کہ فرشتے جسے اٹھا نہ سکے

#DiwaneSaeed
#DaiyeIslam
#SheikhAbuSaeed

Comments